Skip to main content

اپنے بالوں اور سکن کی خوبصورتی بڑھائیں قدرتی طریقوں سے اپنی سکن کو تروتازہ کریں:

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ایک چمکدار اور تروتازہ سکن پائیں تو ان طریقوں کو آزمائیں،نتیجہ آپکے سامنے ہو گا. آپ نجانے کتنے روپے مصنوعی اشیاء پہ لگاتے ہیں مگر پھر بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلتا. خواتین ہمیشہ اپنی سکن اور بالوں کو لیکر بہت پریشان ہوتی ہیں بہت سی پراڈکٹس مارکیٹ سے لیکر استعمال کرتی ہیں مگر مایوس ہوتی ہیں. گزارش ہے اپنا پیسہ ظائع مت کریں اسے محفوظ کریں اور قدرت کی بنائی ہوئی چیزوں پہ بھروسہ کریں. اپنے اس آرٹیکل میں، میں آپ کی سکن اور بالوں کیلئے کچھ قدرتی اشیاء کا استعمال بتاؤں گی جو گلو کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی مظبوط لمبا اور چمکدار بنائیں گی. کچھ برف، چینی اور دیہی لیں اور اس کا مساج اپنے چہرے پر کریں کچھ دیر عمل کو دہرائیں اور ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھو دیں آپ اپنے چہرے پہ فرق محسوس کریں گے. ا



پنی تھکی ہوئی اور خشک سکن کے لئے پپایا لیں اور اس کا مساج کریں ساتھ ہی شہد اور تھوڑا سا ٹھنڈا دودھ لیں اور اس کا بھی مساج کریں آپ تروتازہ سکن پائیں گے اور اور فریش نیس کا بھی احساس ہو گا. لیموں کا رس ایک سپرے والی بوتل میں ڈال لیں اور اس کو  بالوں پہ سپرے کریں یہ آپ کے الجھے ہوئے بالوں کو چمکدار بنائے گا. اگر آپ اپنے ڈارک سرکلز سے پریشان ہیں تو استعمال شدہ ٹی بیگز لیں اور ان کو فریز کر لیں ان ٹھنڈے ٹی بیگز کو اپنے ڈارک سرکلز پے رکھیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں آپ اپنی آنکھوں میں قدرے فرق محسوس کریں گے. آپ دن بھر کی شاپنگ یا آفس سے تھکے ہوئے آئے ہیں اور آپ اپنی آنکھوں کو تھکا ہوا محسوس کر رہے ہیں تو کہ ضرور ٹرائی کریں. تھوڑا سا ٹھنڈا پانی لیں اس میں کچھ قطرے روز واٹر شامل کریں اور دو سے تین ڈراپ شہد ڈالیں اور پہلے ایک آنکھ میں ڈراپ کے طور پر ڈالیں اود پھر دوسری آنکھ میں ڈالیں اور آنکھیں ٹھندے پانی سے دوھو دیں آپ بہتری محسوس کریں گے. آپ اپنی آنکھوں سرخی محسوس کریں گے مگر یہ تھوڑی دیر کےلئے ہو گی اور پھر آنکھیں تروتازہ ہو جائیں گی. یہ کچھ طریقے تھے جو آپ کے بالوں اور سکن کیلئے بے حد مفید ہیں. پیسے ظائع مت کریں ان کا استعمال گھر پر کریں جو کہ سستا اور آسان ترین ذریعہ ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...