Skip to main content

معدے کے امراض نجات پائیں حلق میں جلن بھوک نہ لگنا سب سے بڑی بیماری آسان حل جانئے.


معدے کی تیزابیت ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی سینے کی جلن کا سامنا بہت سارے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے معدے کا یہ مسئلہ انتہائی تکلیف دیتا ہے کیونکہ ایسی حالت میں معدہ خوراک کو ہضم نہیں ہونے دیتا اور نہ ہی ہمارا کھانا کھانے کو دل کرتا ہے. ایسی صورت میں ہماری خوراک کو ہضم کرنے والا تیزاب ہماری خوراک والی نالی میں آ جاتا ہے جس سے ہم سینے میں اور کبھی کبھی حلق میں بھی جلن محسوس کرتے ہیں. اس صورتحال سے نبٹنے کے لئے ہمارے پاس حل موجود ہے.سرسوں کا استعمال ہمارے لئے مفید ہے. یہ بھی تیزابیت کے لئے مؤثر ہے اعلیٰ درجے کا پیلا سرسوں تیزابیت سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے-ایلویرا ہمارے چہرے کی خوبصورتی کے لئے صدیوں سے استعمال ہوتا آ رہا ہے.






اس کے علاوہ اس کے بہت سے فوائد ہیں جیسے ایلوویرا کا رس پینے سے سینے کی جلن سے نجات ملتی ہے مگر خیال رکھیں کہ اسے کسی پراسیس سےنہ گزارا  گیا ہو. اسکے علاوہ لیموں کا رس ہمارے معدے کی تیزابیت کو ختم کرنے کے لئے مؤثر پایا گیا ہے، نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ڈال کر روز رات کو پینے سے تیزابیت کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے. صبح کے وقت کچھ بھی کھانے سے پہلے استعمال میں لائیں اس سے آپکا معدہ طاقتور ہو گا اور آپ کے جسم میں موجود تیزابیت کو بھی بہتر کرے گا. یہ رس ہر طرح کے افراد کے لئے فائدہ مند ہے. سیب کا سرکہ انتہائی مفید ہے ایک چمچ سرکہ کا استعمال تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد کرے گا. اگر آپ سرکہ کے ٹیسٹ کو تبدیل کرنا چاہیں تو اس میں آپ شہد کا استعمال کریں بعض اوقات جب ہمارا معدہ غذا کو ہضم نہیں کرتا تو سرکہ ہضم کرنے والی تیزابیت کو بحال کرتا ہے. ادرک ایک بہت ہی مفید شے ہے اسے اپنی غذا میں بے وجہ شامل کریں یہ آپکو بغیر جانے بہت سے فوائد دیتا ہے تازہ ادرک اپنی غذا میں شامل کریں تیزابیت کی شکایت نہیں ہوگی. اسے کچا چبا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے. ادرک کو شہد میں ملا کر استعمال کریں اس کے علاوہ ادرک کا رس پینے سے سینے کی جلن ختم ہوتی ہے. یہ کچھ طریقے جن سے آپ معدے کی تکلیف سے بچ سکتے ہیں آجکل بہت سے لوگ اس کا شکار ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...