Skip to main content

گڑ کے حیرت انگیز فوائد کھانسی دمہ حافظہ اور یاداشت کے علاوہ کئی امراض کے لئے مؤثر ترین، ضرور جانیں:


گڑ کا استعمال آپ کو کئی خطرناک بیماریوں سے چھٹکارا دلا سکتا ہے آپ یہ جان کر حیرت زدہ ہوں گے کہ گڑ کا استعمال کس قدر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے-گڑ میں فاسفورس کے ساتھ کیروٹین، نکوٹین، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون اور ٹو بھی موجود ہوتا ہے گڑ کا اثر گرم ہوتا ہے جبکہ پرانا گڑخشک ہوتا ہے-نیا گڑکف، کھانسی دمہ اور پیٹ کے کیڑوں کے لئے مؤثر ہے- گڑ ہمارے نظام انہظام کے عمل کو ٹھیک کرتا ہے- یہ قبض کشا ہے اور گیس کی تکلیف کے لئے مفید قرار دیا گیا ہے-حاملہ عورتیں جن کو دودھ کا مسئلہ ہوتا ہے وہ سفید زیرے کے پاؤڈر کے ساتھ گڑ کا استعمال باقا عدگی سے صبح شام کریں، دودھ کی مقدار میں اضافہ ہو گا- 
اس کے علاوہ گڑ کے حلوہ کا استعمال کریں یہ آپ کے حافظے اور یاداشت کے لئے بہت فائدہ مند ہے سٹوڈنٹس جن کا حافظہ ٹھیک نہیں ان کے لئے بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے گڑ میں موجود فولاد انیمیا کی بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کر سکتا ہےنیز خون میں ہیمو گلوبن کی مقدار بڑھاتا اور قوت مدافعت کو کو مظبوط کرتا ہے. آرتھرائٹس مطلب گھٹنے کے درد سے نجات دلاتا ہے، اور سوجن کو کم کرتا ہے جس کے لئے پانچ گرام گڑ اور پانچ گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال میں لائیں انشاءاللہ بہتر محسوس کریں گے-اس طرح تھوڑا گڑ اور بھنا ہوا ادرک گرم پانی کے ساتھ استعمال میں لائیں زکام سے چھٹکارا پائیں گے- قبض اور بواسیر بیماریوں کی جڑ ہے جو گڑ سے دور کی جا سکتی ہیں-ایسے لوگ گڑ کو استعمال میں لائیں-



پیپل کے پتے دس گرام، دار چینی، تیزپات اور کالی مرچ تیس، تیس گرام، پنتیس گرام سونٹھ اور ہرڑ کا سفوف سو گرام ان تمام اشیاء کو دو سو گرام گُڑ کے ساتھ اچھی طرح کوٹ کر پیسنے کے بعد پچیس، پچیس گرام کے لڈو بنائیں اور ان کو استعمال میں لائیں ایک لڈو صبح اور ایک شام گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں-اس کے علاوہ گڑ روزمرہ کی تکالیف جیسے پیٹ کا بولنا، ہاتھ پاؤں کی سوزش، پیٹ میں گیس جیسے کئی مسئلوں کا حل ہے- کھانسی کےلئے دس گرام سرسوں کے تیل میں دس گرام گڑ ملا کر صبح، شام ایک چائے کا چمچ لیں. اگر آپ ملیریا بخار سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو کالا زیرہ اور گڑ کے سفوف کو ملا کر کھائیں افاقہ ہو گا- دائمی کھانسی سے نجات  کے لئے پیپل کے پتے اور جوکھار چار، چارگرام ، کالی مرچ پانچ سے سات گرام ، اناردانہ پچیس گرام کو ملا کر پچاس گرام گُڑ میں شامل کرکے سفوف بنائیں اور صبح شام استعمال کریں آپ کو چھٹکارا حاصل ہو گا-قدرتی اشیاء کے بہت سے فوائد ہیں جو ہم نہیں جانتے اگر ہم جان لین تو ہم بیماریوں سے نجات پا سکتے ہیں ہم یہ تو نہیں کہتے کہ ہم بیمار نہیں ہوں گے کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ہم یہ بات جانتے ہیں بیماری اللہ کی طرف سے آزمائش ہے اس لئے بیماری سے گھبرائیں نہیں کیونکہ اگر وہ بیماری دیتا ہے تو اس صحت یاب ہونے کے کئی طریقے اس نے بتائے ہیں مگر نہ تو ہم قدردتی چیزوں پر یقین کرتے ہیں نہ اس کی نازل کی گئی کتاب کو پڑھتے ہیں جس میں کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا اعلاج نہ لکھا ہو- اسلئے قدرتی اشیاء پر یقین رکھیں آپ صحت یاب رہیں گے-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...