Skip to main content

جانیے! فلو اور کھانسی کا گھر پر بہترین علاج

بدلتے موسموں کی تبدیلی کے ساتھ ہی صحت کے لحاظ سے کمزور لوگوں کو فوراً وائرل بیماریاں لپیٹ میں لے لیتی ہیں- جن میں کھانسی ،نزلہ اور زکام عام ہیں،ایسی بیماریوں کا علاج گھر پر مختلیف غذاؤں سے آسانی سے کیا جا سکتا ہے ۔کچھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ  موسم کے بدلتے ہی اگر چند گھریلو غذائیں اگر اپنی ڈائیٹ کا حصہ بنا لی جائیں وائرل بیماریوں سے بچا جا سکتا اور قوت مدافعت کا نظام بھی مضبوط ہوتا ہے:

ادرک ایک ایسا قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ غذا کا حصہ ہے- جس کے استعمال کرنے سے مضر صحت مادے ختم ھو جاتے ہیں اور آپکا قوت مدافعت مضبوط رہتا ہے۔ادرک کا استعمال کرنا سبھی موسموں میں صحت کے لیے فائدے بخش ہے، مگر موسموں کی تبدیلی کے ساتھ اس کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے اسکا استعمال کھانوں کی سجاوٹ کے ساتھ چٹنی بنا کر یا چائے میں پکا کر بھی آپ کر سکتے ہیں ۔ادرک کےباریک سلائس کاٹ کر پانی کے ساتھ پینے سے وزن میں بھی کمی آتی ہے ۔




دوسرے نمبر پرلہسن بھی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے والی ایک بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے، یہ ادرک کی طرح اینٹی ایکسیڈنٹ بھی ہے اور اس میں وائرل سمیت بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

اسی طرح سبز چائے کا استعمال گرمی ہو یا سردی کم از کم ایک پیالی اپنی ڈائیٹ میں ضرور رکھنا چاہیئے، سردیوں کےآتے ہی ہوا میں نمی  بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے نزلہ ، زکام جیسی بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سانس لینے میں مشکل ہونے لگ جاتی ہے ، ایسی ورتہال میں سبز چائے کا استعمال صحت کے لیے نہایت فائدےمند ہے ۔

کینو مالٹے اور نارنجی ان سٹرس پھلوں سے متعلق ایک غلط پوئنٹ مائنڈ میں رکھا جاتا ہے کہ ان پھلوں کی کھٹا ہونے کی وجہ سے ان کے استعمال سے کھانسی اور نزلہ ، زکام ہوتا ہے، مگر یہ رائے بلکل درست نہیں، بلکہ سٹرس پھلوں کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود  بہت بیماریوں سے بچانے والا ایک قدرتی سسٹم قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے اس لیے موسم کے بدلتے ہی یہ موسمی پھل مالٹا، کینو اور نارنجی اپنی غذا کا حصہ ضرور بنالینے چاہیں۔

بیریز ایک ایسا پھل ہے جو قدرتی طور پر اینٹی آکسڈنٹ اجزا سے لبریز ہوتی ہیں بلو بیریز بیریز کرائن بیریز،اور اسٹرابیریز جو میسر ہو اس کا استعمال ضرور کریں، ان کے استعمال سے وٹامن سی کی بھی بھرپور مقدار آپک جسم کو حاصل ہوتی ہے یہ نزلہ، زکام یا وائرل فلو اور بہت ساری جسم میں بیماریوں کا بہترین علاج ہیں


Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...