Skip to main content

ناشتے کیلئے مناسب اورمتوازن اشیاء کیا ہیں ؟ ناشتہ سستی کا سبب کیوں ہے-

ناشتہ ہمارے اندر سستی کا سبب بنتا ہے مگر وہ ناشتہ جو ہمارے لئے متوازن نہیں ہوتا جیسے بیکری پراڈکٹس کا استعمال جں میں وہ اجزاء موجود نہیں ہوتے جن کی ہمارے جسم کو پورا دن ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم کاہلی کا شکار ہوتے ہیں اور بے وجہ پریشان رہتے ہیں ناشتہ انسانی جسم کی اشد ضرورت ہے دراصل یہی انسان کا سپورٹ سسٹم ہے جس کے بناپر انسان  سارا دن  کام کرتا ہے- 
متوازن غذا ایسی غذا ہے جس میں مکمل نشونما کےلئے انسان کو مناسب مقدار میں غزائیت کی ضرورت ہوتی ہےکیونکہ  ہمارے دن کی ابتدا ناشتہ سے ہوتی ہے اس لئے ناشتہ کی غذا کوشش کریں کہ  بہترین ہو۔ مگر بہت سارے لوگوں کا کہنا ہے کہ ناشتے کے بعد  سستی طاری ہونا حقیقت ہے - وہ اپنے آپ کے اس خیال کو درست ثابت کرنے کے لئے روزانہ صبح صرف چائے کا ایک کپ پیتے ہیں ۔جب کہ ہمارے ہاں ایسے  لوگ  بھی موجود ہیں  جو  ،انڈے، پراٹھے، کلچے ، سری پائے، نہاری کھاتے ہیں اور الزام دیتے ہیں ناشتے کو کہ اس کی وجہ سے سستی طاری ہوتی - تحقیق سے ثابت ہوا کہ ہماری ایسی غذا سے نزلہ زکام کے جراثیم کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے پھر ایسے لوگ جو مناسب اور متوازن ناشتہ نہیں کر رہے ہوتےان بیمار ہونے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں - کیونکہ ایک مکمل اور صحت بخش  ناشتے میں پروٹینز کاربوہائیڈریٹس اور فائبرز موجود ہونے کے ساتھ ان میں کچھ ضروری چکنائی  بھی موجود ہونی چاہیئے. 




ناشتے میں پھلوں کا استعمال کریں جس میں ۲۵ فیصد فائبر ہوتا ہے جو ہم با آسانی پھلوں سے حاصل کر سکتے ہیں ناشتے میں کیلے سے بہتر کوئی پھل نہیں کیلے سے آپ کو بھوک جلدی نہیں لگتی اس میں کاربوہائیڈریٹس مناسب مقدار میں موجود ہوتے ہیں.اسٹرا بیریز کو مناسب غزا میں شمار کیا جاتا ہے کیو نکہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹس کی اعلیٰ مقدار موجود ہوتی ہے-ایک پیالی سٹرابیریز میں ہمارے پورے دن میں استعمال ہونےوالے وٹامن، فولک ایسڈ اور فائبرز موجود ہوتے ہیں. ہم فروٹس کو پانی کے ساتھ پکا کر نرم کر کے بلینڈ کر کے  اس پر لیموں کا رس اور دار چینی ڈال کر ناشتے میں استعمال کر سکتے ہیں  ۔اس کے علاوہ  ایک ابلا ہوا انڈہ ایک براؤن بریڈ اور اس کے ساتھ فروٹس کا یہ ناشتہ متوازن اورغذائیت سے بھرپور ہے- دلیہ ناشتے کیلئے بہترین غزا ہے یہ صبح کی توانائی کا بہترین ذریعہ ہے دلیہ کیلئے ایکسٹرا منرلز کا استعمال کریں جس میں آئرن کی وجہ سے خون صاف ہوتا ہے اور وٹامن بی میٹا بولزم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے- دلیہ عام طور پر دودھ کے ساتھ استعمال میں لایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں میں پروٹینز کیلئے فائدہ مند ہے اور ساتھ میں ایک گلاس اورنج جوس فولاد کو جزب کرتا ہے - ناشتے میں پرٹینز کا استعمال آپ کے اندر پورا دن بھوک کے کمی کو پورا کرتا ہے اور بھوک نہیں لگنے دیتا روزانہ 20 گرام پروٹین  جسم کو تندرست و توانا رکھنے کے لئے اور وزن کم کرنے ک لئے مناسب ہے انڈہ، ٹوسٹ اور ایک گلاس دودھ پروٹین کا بہتر زریعہ ہیں- دہی اور سیب کیلشیم اور پروٹین فراہم کرتے ہیں سیب میں فائبر موجود ہوتا ہے جس سے آپ کا پیٹ بھر جاتا ہے اور بھوک کا احساس کم ہوتا ہے- سیب کا جوس چڑچڑاہٹ اور بے چینی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے. گندم کی روٹی بنا کر اس میں چند سبزیاں جیسے بند گوبھی، پالک کے پتے شملہ مرچ اور اور مناسب مصالحہ جات کےساتھ  انڈے کی تہہ والا رول آپ کے لئے بے حد مناسب اورمتوازن ناشتہ ہے جس میں فائبر،کاربوہائیڈریٹس اور پروٹینز بہت زیادہ تعداد میں موجود ہوتے ہیں،جس کے ساتھ آپ ایک گلاس دودھ یا تھوڑا سا میوہ استعمال کریں جو نہایت مفید ہے. کم چکنائی والا دودھ لیں اس میں تھوڑا سا دیہی مکس کریں اور کوئی بھی فروٹ ڈال کر شیک بنا لیں یہ کیلشیم سے بھرپور ہے ساتھ ہی  چینی کے بغیر گندم سے بنے بسکٹ یا بریڈ کا سلائس استعمال کر سکتے ہیں-

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے هیں ! "لیموں اور کافی کے انسانی جلد پر حیرت انگیز اثرات"

لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں.لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں!         -ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کراسکے دو ٹکڑے کر لیں، اور اسکے ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں ،  -اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا جیل ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں ،  -اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں ، مساج کے بعد اچھی طرح  ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی اور آپکے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے یه عمل هفتے میں دو بار کرنے سے بهتر ...

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

مشہور اداکارہ حریم فاروق نےاپنی دلکش اور خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی جانی پہچانی  مشہور اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا- سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو اپنی دلکش اور خوبصورت سکن کا راز  بتایا حریم نے اپنے اس راز کے ساتھ یہ بھی لکھا کے میرے چاہنے والے مجھ سے میری سکن کا راز پوچھتے ہیں جو میں آج انسٹا پر بتاؤں گی کہ میں نے یہ اسکن کیسے فریش رکھی اس کا راز کیا ہے- حریم  نے  بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ،  متوازن اور صحت مند غذا، روزانہ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ میرےچہرے کو  چار چاند لگاتی ہے اور مجھے ترو تازہ رکھتی ہے ۔حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو راز بتانے کے ساتھ  ان کو  قدرتی طریقوں  کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اورکہا کہ آپ بھی اس  اس پر عمل کریں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ سکیں گے مجھے امید ہے آپ بھی میرےجیسی صحت اور خوبصورتی یقیناً چاہتے ہوں گے ۔ اپنی شیئر کردہ خوبصورت و دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے قدرتی ر...