Skip to main content

کیا آپ سب جانتے ہیں! کہ ٹماٹر ہمیں معدے کے کینسرسے بچا سکتا ہے؟

 حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ! ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں،جی ہاں! سبز پتوں والے تاج والی سرخ رنگ کی سبزی ٹماٹر پروسٹیٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی نہایت معاون ثابت ہوتی ہےمعدے کا کینسر جسے گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے دنیا بھر میں کینسر کی نہایت عام قسم ہے۔

 یہ بعض اوقات موروثی بھی ہوسکتا ہے , مگر زیادہ تر یہ غیر متوازن اور غیر صحت مند غذائی عادات کے باعث پیدا ہوتا ہے،طویل عرصے تک تمباکو نوشی کرنے والے اور بہت زیادہ نمک اور مصالحہ دار غذائیں کھانے والے افراد میں معدے کے کینسر کا شکار ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔

،ٹماٹر کے اندر موجود عنصر لائیکوپین جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس کے جسم میں پہنچنے کے بعد مثبت کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں،حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے اجزا معدے میں کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چونکہ ٹماٹر میں موجود اجزا کھانے پکانے کے دوران تیز آنچ کے باعث ختم ہوسکتے ہیں لہٰذا کھانے کے علاوہ انہیں کچا استعمال کرنا چاہیئے سلاد کی صورت میں.اگر کوئی شخص روزانه ٹماٹر کا جوس مرکوزه مقدار میں پیے تو وه ساری زندگی صحت مند ره سکتا هے.

Comments

Popular posts from this blog

جانیے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر لگانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

کرونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے لوگ گھر میں قیام پذیر ہیں اور بازار بند ہیں، جن کی وجہ سے خواتین بیوٹی پارلرز پر نہیں جا سکتی ہیں اور گھر پر یہ خواتین مختلف بیوٹی ٹرکس کو آزما رہی ہیں- مگر کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ڈائریکٹلی چہرے پر استعمال کرنا نقصان دہ ہے- بیکنگ سوڈا  کو اپنی جلد پر کبھی بھی ڈائریکلٹلی نہ لگائیں یہ آپکی سکن پر ری ایکٹ کر سکتا ہے ۔خاص طور پر جن کی سکن بہت زیادہ ہی نرم و ملائم اور حساس ہوتی ہے - کیونکہ یہ الکلائین نیچر رکھتا ہے - اس کے بہت سے سائیڈ افیکٹس ہیں جو آپکو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرکہ اور ایپل سرکہ بھی بغیر کسی چیز میں مکس کئے استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے- کیونکہ ان چیزوں میں بہت زیادہ مقدار میں ایسڈ پایا جا سکتا ہے جو آپکے چہرے کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے- اس کے علاوہ چینی کا منہ پر اس طرح استعمال بھی نقصان دہ ہے کیونکہ چینی کے کنارے نوکدار ہوتے ہیں جو چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ چینی کو کسی نہ کسی چیز کساتھ ملا کر استعمال کریں جیسے لیموں اور چینی کا مکسچر سکن کیلئے بہت اچھا ہے- لیموں لے کر اسے سنٹر سے ک...

اگر آپ یقین رکھتے ہیں کہ قدرتی چیزیں اپنا اثر رکھتی ہیں تو بلیک ہیڈز کا خاتمہ انتہائی آسان ہے-

بلیک ہیڈز ہماری خواتین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہیں یہ وہ کھلے مسام ہیں جن میں مٹی بیٹھ جاتی ہے اور ہماری سکن کے سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں جن کی جگہ نئے سکن سیلز کا بننا مشکل ہو جاتا ہے اور ہم دن بدن اپنی سکن سے پریشان ہونے لگتے ہیں - اور اس کے لئے ہم دوسرے لوگوں سے مدد مانگتے ہیں ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں بازار میں آنے والی غیر معیاری کریموں کا استعمال کرتے ہیں جو ہماری سکن کیلئے نہایت ہی نقصان دہ ہیں - مگر ہم ان کا استعمال بڑی بے دھیانی میں کرتے آتے ہیں جس سے کچھ بچی ہوئی سکن مزید خراب ہو جاتی ہے- ان سے نمٹنے کیلئے کچھ گھر پر کوشش کرنے والے سو فیصد کامیاب طریقہ کار ہیں جن کا استعمال آپ کو اس سے آزادی دلا سکتا ہے- اس میں سب سے پہلے بلیک ہیڈز کیلئے ہم بیکنگ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں اس کے استعمال کیلئے بیکنگ سوڈا کا پانی میں پیسٹ تیار کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو دیں،ایک ہفتے میں تین بار اس کا استعمال آپکے لئے اچھے دزلٹس لا سکتا ہے- اس کے علاوہ لیموں کا جوس بلیک ہیڈز کیلئے انتہائی مفید ہے لیموں کے رس کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹ...

گرمیوں میں وزن کم کرنے کا آسان طریقہ اوربہترین غزائیں جو آپ کو وزن کم کرنے کے ساتھ مظبوط بناتی ہیں-

گرمیوں میں میٹا بولزم زیادہ تیزی ہوتا ہے بھوک کم لگتی ہے ہم زیادہ ایکٹو رہتے ہیں اور اس موسم میں ہم کئی کلو وزن کم کر سکتے ہیں-اس کی نسبت سردیوں میں میٹا بولزم ہلکا ہوتا ہے ہم کوشش کرتے ہیں جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھے رہیں اور بھک زیادہ لگتی ہے،جبکہ گرمیوں میں وٹامن ڈی ہمیں دھوپ سے مل رہا ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جو ہماری چربی کو کم کر رہے ہوتے ہیں- وزن کم کرنے کے لئے صبح کا وقت نہایت مفید ہے، کیونکہ اگر اس وقت میٹا بولزم تیز ہو جائے تو دن بھر جسم سے کیلوریز جلتی رہتی ہیں- گرمی میں اپنے  میٹا بولزم کو بڑھانے اور وزن کم کرنے کے لئے اپنے کھانے میں ان چیزوں کو  شامل کریں، جیسا کہ لکوئیڈ چیزوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے جسم میں ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے جو نقصان دہ ہے. پانی کا استعمال وقفے وقفے سے کریں کیونکہ جسم کے کام سر انجام دینے میں پانی اہم کردار ادا کرتا ہے، مشروبات کا استعمال زیادہ کریں- گرمیوں میں ایسے پھل اور سبزیاں آتے ہیں جن...